2 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان کو ایک بار پھر امریکی دھمکی

امریکہ نے ایک بار پھر افغانستان کی حکومت کو کابل – واشنگٹن معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی بابت خبرد ار کیا ہے ۔

ابنا: ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے  ایک وفد نے جو کابل کے دورے پر ہے ، افغانستان کے صدر سے ملاقات ميں امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریپبلکن سینیٹر جان مک کین نے کہ جو اس وفد ميں شامل ہيں خبردار کیا ہے کہ کابل – واشنگٹن معاہدے پر دستخط کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہونے کی صورت میں افغانستان اورعلاقے کو خطرہ لاحق ہوجائیگا۔ جان میک کین نے یہ بھی کہا ہے کہ کابل واشنگٹن معاہدہ افغانستان کے حق میں ہے اور اس پر دستخط کی صورت میں افغانستان میں امن قائم ہونے میں مدد ملے گي۔ صدر حامد کرزئی نے بھی اس ملاقات میں ایک بار پھر سیکیورٹی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ، رہائشی علاقوں پر حملے روکے جانے اور ہٹ دھرمانہ گرفتاریوں کا سلسلہ بند کئے جانے، امن کی برقراری ، سیکیورٹی کی فراہمی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی شرائط قبول ہونے تک وہ اس معاہدے پر دستخط نہيں کریں گے ۔ امریکہ نے اس قبل کرزئی سے سیکیورٹی معاہدے پر 2013  کے اختتام تک دستخط کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم افغانی صدر نے اسے پانچ اپریل 2014 میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر موقوف کردیاہے۔......./169